150

سوشل میڈیا کے ذریعے دماغی صحت کو بہتر کرنے کا طریق

سوشل میڈیا کے ذریعے دماغی صحت کو بہتر کرنے کا طریق, Social media
زیادہ تر لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ ڈیجیٹل آلات (موبائل فونز ، لیپ ٹاپ) کا ضرورت سے زیادہ استعمال دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا صرف چند منٹ ہی استعمال کرنے کے بعد ہم اس بات پر یقین کر لیتے ہیں کہ دنیا میں سب لوگ خوش، صحتمند اور بہترین زندگی گزار رہے ہیں۔ایسا سوچنے سے ہماری دماغی صحت متاثر ہوتی ہے جب کہ متعدد تحقیقات سے بھی یہ بات ثابت کی جا چکی ہے کہ فیس بُک کا زائد استعمال براہ راست ڈپریشن کا باعث بنتا ہے۔سوشل میڈیا کا ضرورت سے زیادہ استعمال کرنے سے ہم دوسروں کی زندگیوں کو مکمل اور بہترین تصور کرنے لگ جاتے ہیں اور اس کی وجہ سے ہم ذاتی زندگی میں احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں۔اس حالت میں مبتلا ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہم خود ہیں کیونکہ ہن ان ڈیجیٹل ٹولز کا ٹھیک استعمال نہیں کر رہے۔ہمیں ایسا لگتا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ہماری دماغی صحت کو تباہ و برباد کرنے کا باعث بنتی ہیں لیکن کیا آپنے کبھی یہ سوچا ہے کہ ہم نے یہ راستہ خود ہی تو چُنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں