راحیل شریف کا بیان کشمریوں کے بارے میں 299

کشمیری بھائیوں کے دکھوں کو قریب سے دیکھا ہے، راحیل شریف

کشمیری بھائیوں کے دکھوں کو قریب سے دیکھا ہے، راحیل شریف
کشمیر کاز کے لیے حکومت کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رہے گی۔ سابق آرمی چیف راحیل شریف کا سیمینار سے خطاب
سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے بھارتی فاشسٹ قیادت کشمیریوں کو مارنے، دبانے جھوٹ بولنے کے بجائے مسئلہ کشمیر، کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرے۔جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کے تحت سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کی رہائش گاہ پر منعقد کیے گئے سمینار سے خطاب کر رہے تھے۔
سیمینار سے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز،سعودی سابق ملٹری برگیڈئیر محمد حسن کمالی،سابق سعودی ڈپلومیٹ علی عواد العسیری کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کی۔اس موقع پر راحیل شریف نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کے دکھوں کو قریب سے دیکھا ہے۔تقسیم ہند سے ہی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ہولناک خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔
مودی حکومت کے مظالم کے باوجود بھارتی فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کشمیریوں کا عزم توڑنے میں ناکام ہیں۔
راحیل شریف نے مزید کہا کہ کشمیر کاز کے لیے حکومت کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رہے گی۔پاک فوج کے سابق سپہ سالار نے مزید کہا کہ اگر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اس خلاف ورزی کو روکنا نہ گیا، تو نتیجاتاً معصوم کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم کر دیا جائے گا، اور پھر خطے کا امن مزید خراب ہوگا۔ بھارتی فاشست قیادت جان لے کہ قتل عام اور کشمیریوں کو دبانے سے مسئلہ کشمیر کا حل ممکن نہیں۔
اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات پر عمل سے تنازعہ کشمیر کا حل ممکن ہوگا۔ متعدد بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر تسلیم کیا گیا ہے کہ تنازعہ کشمیر برصغیر کی آزادی کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ پاکستانی عوام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کیلئے متحد ہیں، انشاء اللہ کشمیر کاز کیلئے حکومت پاکستان اور عوام اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ اقوام عالم سے اپیل ہے کہ وہ قدم بڑھائیں اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کریں۔