پاک روس مشترکہ جنگی مشقیں دروزبہ 5 اختتام پذیر 326

پاک روس مشترکہ جنگی مشقیں دروزبہ 5 اختتام پذیر

پاک روس مشترکہ جنگی مشقیں دروزبہ 5 اختتام پذیر
اکستان اور روس کی مشترکہ جنگی مشقیں دروزبہ 5 اختتام پذیر ہوگئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن اور روسی سفیر نے اختتامی تقریب میں شرکت کی. تقریب میں دونوں ممالک کے سپیشل فورسز کے دستوں نے جنگی مہارتوں کا مظاہرہ کیا.
پاک روس جنگی مشقیں تربیلا اور پبی کے مقامات پر منعقد کی گئیں۔مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔
دروزبہ کے عنوان سے پہلی پاک روس مشترکہ مشقیں 2016ء اور تیسری 2018ء میں پاکستان میں منعقد ہوئیں تھیں، جبکہ دوسری اور چوتھی مشقیں 2017ء اور 2019ء میں روس میں منعقد ہوئیں۔ اس سلسلے کی پانچویں مشقیں رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان میں شروع ہوئی تھیں۔