america 206

پاکستان کے لیے بری خبر،پاکستان کو اپنے دو انٹرنیشنل ہوٹل جرمانے کی مد میں گنوانے کے چانس بڑھ گئے

پاکستان کے لیے بری خبر،پاکستان کو اپنے دو انٹرنیشنل ہوٹل جرمانے کی مد میں گنوانے کے چانس بڑھ گئے
سجاد قادر
پی آئی اے کی ملکیت امریکہ میں روزویلٹ ہوٹل اور فرانس میں سکرائب پر انٹرنیشنل مافیاز کی نظریں ٹک گئی،حکومت پریشان
کچھ عرصہ قبل حکومت پاکستان کی طرف سے پی آئی اے کی ملکیت امریکہ میں واقع روزویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کی خبریں شہ سرخیوں میں رہیں اور ہوٹل بند بھی کر دیا گیا۔ابتدا میں اس کی وجہ کاروبار نہ ہونے اور خسارے میں جانے کی وجہ سے شٹ ڈاﺅن کرنا بتایا گیا مگر اب انٹرنیشنل ذرائع نے یہ واضح کیا ہے کہ صرف روزویلٹ ہوٹل ہی نہیں بلکہ پی آئی اے کاملکیتی فرانس میں موجود ہوٹل ‘Scribe”سکرائب“بھی بکنے کے قریب آ چکا ہے کیونکہ حالات ایسے پیدا ہو چکے ہیں کہ حکومت پاکستان انہیں بیچنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
کیونکہ اگر حکومت اچھے مارجن پر بیچنے میں ناکام ہوتی ہے تو عین ممکن ہے کچھ انٹرنیشنل کمپنیاں جن کا حکومت پاکستان کے ساتھ کاروباری مسئلہ چل رہا ہے وہ سیٹلمنٹ میں یہ ہوٹل ہتھیانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے ذرائع کے مطابق ”بیرک گولڈ“ اور” انتوفگاستا “نامی دو کمپنیاں جو کہ بین الاقوامی مائننگ کی بہت بڑی فرمز ہیں یہ دونوں پاکستان کے ان بہترین اور ٹاپ آف دی ورلڈ ہوٹلوں کو ہتھیانے کے درپے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان میں مائننگ کا ایک بڑا پراجیکٹ ان کو ملا تھا مگر بعدازاں حکومت پاکستان کو یہ محسوس ہوا کہ ان کی ڈیل اچھی نہیں ہوئی اور انہیں اس ڈیل میں خسارہ ہے لہٰذا انہوں نے ڈیل کینسل کر دی۔اب ان کمپنیوں نے انٹریشنل قوانین کی راہنمائی میں پاکستان کے خلاف کیس دائر کیا جس کے نتیجے میں ورلڈ بینک نے پاکستان پر 5.97بلین ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا۔
اب پاکستان نے اس جرمانے سے بچنے کی خاطر آﺅٹ آف دی باکس مسئلہ کا حل ڈھونڈنا شروع کر دیا ہے کہ اتنے بڑے جرمانے کی ادائیگی سے بچا جا سکے۔اور اس معاملے میں ثالثی کے لیے لوگوں کو ڈھونڈا جا رہا ہے۔جبکہ ان کمپنیوں نے سیٹلمنٹ کے چکر میں پی آئی اے کے ملکیتی یہ دونوں ہوٹل لینے کا عندیہ ظاہر کر دیا ہے جو کہ پاکستان کے لیے ایک اور بڑے خسارے کا باعث بنیں گے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ ان انٹرنیشنل مافیاز کے چنگل سے پاکستان اپنے یہ دونوں ہوٹل بچانے میں کامیاب ہو پاتا ہے یا نہیں یہ وقت فیصلہ کرے گا تاہم یہ واضح ہے کہ گولڈ مائننگ کمپنیوں کو اگر ہوٹل نہیں تو بلین ڈالر لازمی ادا کرنا پڑیں گے۔ یاد رہے کہ پی آئ ے کی ملکیت ہوٹل کو بہت بڑے لوگوں اور کمپنیوں کے خریدنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں جس میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نمایاں تھا کہ وہ روزویلٹ ہوٹل خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔