پاکستان نے کورونا ویکسین 322

پاکستان نے کورونا ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں خریدنے کی تیاری کرلی، اہم پیشرفت

پاکستان نے کورونا ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں خریدنے کی تیاری کرلی، اہم پیشرفت
اسلام آباد پاکستان میں کورونا ویکسین کی خریداری کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ چینی کمپنی سائنو فارم نے پاکستان کو ویکسین کی فراہمی کی درخواست دے دی ۔

چینی کمپنی سائنو فارم کی جانب سے اپنی ویکسین کی پاکستان میں فراہمی کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو درخواست دے دی ہے۔ سائنو فارم نے درخواست کے ساتھ کلینیکل ٹرائل کی تفصیلات بھی جمع کرائی ہیں۔ سائنو فارم نے چینی حکومت کے تعاون سے کورونا کی ویکسین تیار کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی ویکسین کا جائزہ لینے کیلئے ڈریپ کا اجلاس آئندہ ہفتے منتعقد ہوگا جس میں ویکسین کی خریداری کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستان نے پہلے مرحلے میں سائنو فارم کے ساتھ ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کر رکھا ہے۔