282

نقلی بالوں میں سونا اور نقدی چھپا کر لے جانے والے ایئرپورٹ پر پکڑے گئے

نقلی بالوں میں سونا اور نقدی چھپا کر لے جانے والے ایئرپورٹ پر پکڑے گئے

نئی دہلی (ویب ڈیسک) سر پر لگائے نقلی بالوں میں آدھا کلو سونا اور کیش چھپا کر لے جانے والے دو مشکوک افراد جنوبی بھارت کے ایئرپورٹ پر پکڑے گئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ریاست تامل ناڈو کے چنئی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام نے ایئرپورٹ سے نکلتے ہوئے دو افراد کو ان کے بالوں کے مشکوک اور غیرمعمولی انداز پر روکا، انکی تلاشی لینے پر دونوں کے سر پر لگی وگ کے نیچے چھپایا ہوا سونا اور کیش برآمد ہوا۔دونوں افراد کو سمگلنگ کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔