237

معروف سیاحتی ملک سپین نے سیاحت کی بحالی کے لئے کورونا پاسپورٹ کی حمایت کردی

معروف سیاحتی ملک سپین نے سیاحت کی بحالی کے لئے کورونا پاسپورٹ کی حمایت کردی
بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )سپین سمیت متعدد ممالک نے کوروناوائرس میڈیکل سرٹیفیکیٹ کے حق میں مشترکہ دستاویز پر دستخط کردئیے ہیں۔ کوروناسرٹیفیکیٹ کی حیثیت پاسپورٹ کی طرح تصور کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد سیاحتی شعبے میں دوسرے ممالک کے شہریوں کے لئے دروازے کھولناہے۔آسٹریا، بلغاریہ، یونان، مالٹا، سلواکیہ اور سپین کے نمائندوں کی جانب سے دستاویز پر دستخط کئے گئے ہیں۔

یورپی یونین کے رکن ممالک کے رہنماوں نے گزشتہ روز اس حوالے سے ویڈیو کانفرنس پر تبادلہ خیال کیاتھا۔کانفرنس میں یورپی یونین کے اندر آزادانہ نقل و حرکت کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ بھی لیاگیاتھا۔

رواں ماہ یورپی یونین میں گرین ڈیجیٹل پاس کے حوالے سے قانون سازی کی تجویز پیش کی جائے گی تاکہ شہری یورپی یونین کے اندر اور دوسرے ممالک کی جانب سفر کرسکیں گے۔یونان اور سپین میں تیسری لہر کے بعد سیاحت کو متحرک کرنے کے لئے مسافروں کے لئے حفاظتی پاسپورٹ کا مطالبہ کیا جارہاتھا۔تاحال اس اقدام پر متفقہ فیصلہ نہیں کیاجاسکا کیونکہ متعدد ممالک نے اس اقدام کی مخالفت بھی کی ہے۔