258

مانچسٹر کی مسجد میں رنگ ،نسل اور مذہب سے بالا تر ہو کر کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری

مانچسٹر کی مسجد میں رنگ ،نسل اور مذہب سے بالا تر ہو کر کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری

مانچسٹر (سید حسنین رضا) گریٹر مانچسٹر میں کورونا وائرس سے بچاوکے لیے مقامی افراد کو رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔ویکسین سنٹر نارتھ مانچسٹر جامع مسجد کے انچارج ڈاکٹر سرفراز میاں شفقت کا کہنا ہے کہ برطانیہ بھر میں ایک کروڑ نوے لاکھ افراد کو ویکسین لگ چکی ہے اب تک کوئی بھی شخص ویکسین کے برے اثرات سے متاثر نہیں ہوا ہے ،لوگوں کو ویکسین کے بارے میں پھیلائے جانے والے پروپیگنڈا پر کان نہیں دھرنے چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس مہلک ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا اپنی باری پر ویکسین ضرور لگوائیں۔ بیکین میڈیکل سروس کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طارق چوہان کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کو ویکسین لگا رہے ہیں اس کے کوئی برے اثرات مرتب نہیں ہوتے اور ویکسین لگوانے سے آپ کورونا وائرس سے 100 فیصد محفوظ ہو سکتے ہیں۔ پاکستان نژاد ڈاکٹرز کی تنظیم ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز آف دی یوکے (اے پی پی ایسی یو کے) کے بانی اور سی ای او ڈاکٹر عبدالحفیظ نے کہا کہ انہوں نے کلینک سے ویکسین لگوایا ہے جو کہ بالکل محفوظ اور فائدہ مند ہے۔