جماعت اہل حرم پاکستان کا قیام
جماعت اہل حرم پاکستان کا قیام 26 اکتوبر 2014 بروز اتوار عمل میں آیا۔ اس کا پہلا تاسیسی اجلاس جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں منعقد ہوا، جو عالم اسلام کی ایک عظیم دینی درسگاہ ہے۔ اس اجلاس میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت اور آزاد کشمیر سے بھی قائدین نے شرکت کی۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس تاریخی اجلاس کا حصہ بنے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اس نئی جماعت کا نام “جماعت اہل حرم پاکستان” ہوگا۔
اجلاس میں جامعہ نعیمیہ اسلام آباد کے مہتمم مفتی گلزار احمد نعیمی کو جماعت کا پہلا مرکزی صدر نامزد کیا گیا، جنہیں ایوان نے مکمل اعتماد اور بھرپور حمایت سے منتخب کیا۔ اسی اجلاس میں میجر (ر) سہیل عالم صابری کو بھی متفقہ طور پر سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ جماعت اہل حرم پاکستان اتحاد بین المسلمین، سماجی ہم آہنگی، اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔