275

طالبان نے بڑی دھمکی دیدی

طالبان نے بڑی دھمکی دیدی
امریکی فوجیوں کا انخلا نہ ہوا تو۔۔۔طالبان نے بڑی دھمکی دیدی
کابلافغان طالبان نے اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے جلد انخلا مکمل نہ ہون پر حملوں کی دھمکی دید ی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدرجوبائیڈن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ مئی تک افغانستان سے فوجوں کا انخلا ممکن نہیں ہے۔جس پر ردعمل دیتے ہوئے طالبان کا کہنا ہے کہ اگر طے شدہ تاریخ پر تمام فوجی نہ نکلے تو اسے امریکہ کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔ دوحا معاہدہ ہی پرامن افغانستان کے قیام کے لیے دانشمندانہ اور مختصر ترین راستہ ہے۔امریکہ دوحا معاہدے پر مضبوطی سےکاربند رہے۔ امریکہ جنگ چاہنے والے حلقوں کے اکسانے کی وجہ سے تاریخی موقع ضائع نہ کرے۔