846

اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا .پیر نورالحق قادری کا شہید پاکستان اور اتحاد امت سیمینارسے خطاب

وفاقی مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں جاری ہیں ہمیں متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہے . نصا ب تعلیم کے بارے تحفظات کو دور کریں گے . لاہور مدرسہ واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ملوث کرداروں کو کڑی سے کڑی سزادی جائے . ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید نے اپنے کردار و عمل سے علماءحق کا روشن باب روسن کیا ہے . اسلام آباد ہوٹل میں جماعت اہل حرم پاکستان کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہید کی یاد میں سیمینار بعنوان : شہید پاکستان اور اتحاد امت سیمینار کا انعقاد ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر مزہبی امور و بین المسالک مذہبی ہم آہنگی پیر نورالحق قادری نے کی . سیمینار میں ملک بھر سے جید علماء کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی . سیمینار جماعت اہل حرم کے چئیرمین مفتی گلزار احمد نعیمی نے کیا تھا جس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، علامہ راجہ ناصر عباس ، مولانا محمد شریف ہزاروی ، مفتی محمد کریم خان پروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال جلالی پیر عبید احمد ستی ، پروفیسر نورحسین ، ڈاکٹر ثاقب اکبر و دیگر نے بھی خطاب کیا . پیر نورالحق قادری نے کہا کہ وہ لاہور مدرسہ کےواقعہ کی شدید مزمت کرتے ہیں . حکومت ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرے گی . علماء کو چاہیے کہ وہ ایسے افراد کی سر کوبی کے لیے خود ہی نظام وضع کریں . ایسے گھناونے فعل میں ملوث افراد کی اسناد کو کینسل کیا جانا چاہیے . سرابراہ جماعت اہل حرم پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا علماء کو چاہیے کہ وہ اس مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیں اور اپنے مسالک و مفادات سے بالا تر ہو کر صرف اور صرف پاکستان اور اسلام کی وحدت کا سوچیں، علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آج ہم میں سے ہر کسی کے لیے لازم ہے کہ وہ شہید پاکستان ڈاکٹر سرفراز نعیمی کے وژن کو عملی جامہ پہنائے اور ان کے پیغام اتحاد امت کے لیے عملی جدو جہد کرے . قائد متحدہ جمعیت اہل حدیث سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید نے بروقت فتنہ کو پہچانا اور اس ملک کی سلامتی اور وحدت کے لیے اپنی جان کا نزرانہ پیش کیا . ہمیں ایسے شہدا پر فخر ہے . شیخ الحدیث محمد شریف ہزاروی نے کہا کہ ڈاکٹر سرفراز شہید کی زندگی کے مختلف پہلووں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے . شہید کی زندگی نوع انسانی کے لیے بقا کا استعارہ ہے . سنیئر صحافی مظہر برلاس نے کہا کہ یہ ہماری خوش بختی ہے کہ ہمیں ڈاکٹر شہید کے عظیم شاگرد مفتی گلزار احمد نعیمی کی سنگت و صھبت میسر ہے . جن سے اس پھول کی خوشبو بہار کا منظر پیش کر رہی ہے . مرکزی رہنما ملی یکجہتی کونسل سید ثاقب اکبر نے کہا کہ ہماری نسل نو کے لیے ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی زندگی مشعل راہ ہے . اور ان پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں