Caption Safdar views after release 256

رہائی کے بعد کیپٹن صفدر کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ ایجنسیوں کے پے رول پر شخص کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا، آئین کی بالا دستی کے لیے کام کررہ ہیں ،اس مہم کو ا ب جاری رکھنا ہے ،ووٹ کو عزت دو ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف کی قیادت میں ریاست کو بچانے نکلے ہیں،مادر ملت کا الیکشن بھی چوری ہوا ،مسلم لیگ کا الیکشن بھی چوری ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا شکر گزار ہوں۔
اپنی رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ مادر ملت کے قدموں میں عہد کیا کہ پاکستان کو مضبوط کریں گے، جھوٹا مقدمہ درج کروا یا گیا ،ایسے مقدمات ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب، ڈی جی نیب کے خلاف ارادہ قتل کی درخواست دی ہے لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔