سیرت صحابہ کرام رضی اللہ عنہ 282

حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ – بحری فوج

حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ – بحری فوج
فوجی خدمات کے شعبے میں سب سے اہم ٗ نمایاں ٗ اوریادگاراقدام بحری فوج کاقیام تھا،دراصل عظیم الشان فتوحات کے نتیجے میں اسلامی ریاست کی حدودبہت دوردرازتک پھیل چکی تھیں ، اب ان کی حفاظت بھی ایک بہت بڑی ذمہ داری تھی ،رومی فوج اگرچہ بہت بڑے پیمانے پرمسلمانوں کے ہاتھوں بدترین شکست سے دوچارہوچکی تھی…تاہم اب بھی رومیوں کوجب اورجہاں موقع ملتاوہ مسلمانوں کے خلاف جارحیت کاارتکاب کرتے رہتے تھے،اکثران کی یہ اشتعال انگیزیاں دوردرازکے علاقوں میں سمندری راستے سے ہواکرتی تھیں ۔
اس چیزکے سدِباب کیلئے خلیفۂ سوم حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے ’’بحری فوج‘‘تیارکی ۔ یوں تاریخِ اسلام میں پہلی باربحری فوج کاقیام عمل میں آیا،جس کی وجہ سے اب خشکی سے نکل کرسمندرکی وسعتوں پربھی مسلمانوں کی بالادستی قائم ہوگئی،اسی بحری فوج کے ذریعے رومیوں کے خلاف کئی تاریخی اورفیصلہ کن قسم کی جنگیں سمندرکے پانیوں میں لڑی گئیں ، جن کے نتیجے میں متعددچھوٹے بڑے ساحلی شہراورجزیرے مسلمانوں نے فتح کئے، جن میں مشہورتاریخی جزیرہ ’’قُبرُص‘‘ بھی شامل ہے۔