جوناتھن مارکس 277

جو بائیڈن: کیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی کے بعد نئے صدر کے لیے کیا چیلنجز منتظرہیں؟

جو بائیڈن: کیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی کے بعد نئے صدر کے لیے کیا چیلنجز منتظر ہیں؟
جوناتھن مارکس
سفارتی تجزیہ کار
کئی بین الاقومی رہنما اور بالخصوص امریکہ کے اتحادی ممالک کے سربراہان نے چند روز قبل امریکہ میں کپیٹل ہل پر ہونے والے واقعات کو حیرت اور پریشانی سے دیکھا ہوگا۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس سٹولٹنبرگ سب سے پہلے رد عمل دینے والوں میں شامل تھے جب انھوں نے ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: ’واشنگٹن ڈی سی میں حیران کن مناظر۔ ان جمہوری انتخابات کے نتائج کا احترام کرنا ضروری ہے۔’

یہ کس نے سوچا ہوگا کہ نیٹو اتحاد کے سب سے اعلیٰ افسر کی جانب سے یہ تبصرہ ایک اہم ترین اتحادی ملک کے بارے میں ہوگا۔ عمومی طور پر آپ توقع کرتے ہیں کہ ایسی باتیں سیکریٹری جنرل سٹولٹنبرگ بیلاروس یا وینیزویلا کے بارے میں کہیں گے۔

لیکن یہ واقعہ عیاں کرتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے چار سال کے بعد امریکہ کا دنیا میں کیا مقام ہے اور امریکہ نے اپنی طاقت اور اپنا اثر، دونوں ہی کھو دیا ہے۔