234

جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست؛ سیریز پاکستان کے نام

جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست؛ سیریز پاکستان کے نام
لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کے فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہینوں نے پروٹیز کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔
لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کُن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 165 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم کی جانب سے حیدر علی اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 51 رنز پر گری جس میں حیدر علی 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ دوسری وکٹ 73 رنز پر گری اور محمد رضوان 42 رنز پر شمسی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، ان کے بعد حسین طلعت آئے اور 5 رنز پر پویلین لوٹ گئے جب کہ کپتان بابر اعظم 44 رنز بنا کر پریٹوریئس کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی 7 اور فہیم اشرف 10 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا، محمد رضوان نے تین میچوں میں 197 رنز بنائے ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیریز جیتنے کے بعد بڑا اعزاز بھی مل گیا، ٹی 20 انٹر نیشنل کرکٹ میں پاکستان کی فتوحات کی سنچری مکمل ہوگئی جس کے بعد پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں فتوحات کی سنچری مکمل کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔