pesco 175

تجارت

پیسکو کے سرکاری محکموں کے ذمہ بقایا جات 1 ارب 77 کروڑ سے تجاوز کر گئے

پشاور: خیبرپختونخوا میں پیسکو کے سرکاری محکموں کے ذمہ بجلی کے بقایا جات ایک ارب 77 کروڑ سے تجاوز کر گئے، سب سے زیادہ بقایات جات آزاد کشمیر حکومت کے ذمے ہیں، حکام نے وصولیوں کے لیے لائحہ عمل طے کرلیا۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کو سرکاری محکموں کے ذمے واجب الادا رقم کی وصولی میں مشکلات کا سامنا ہوگیا۔ خیبر پختونخوا کے مختلف سرکاری محکموں کے ذمے واجب الادا رقم 77 کروڑ 60 لاکھ روپے سے بڑھ گئی۔

بونیر میں سرکاری محکموں کے ذمہ 6 کروڑ 74 لاکھ 67 ہزار، مالاکنڈ میں 87 لاکھ 50 ہزار، ٹی ایم ایز کے ذمہ 31 کروڑ 11 لاکھ 45 ہزار جبکہ ضلعی حکومتوں کے ذمہ ایک ارب 5 کروڑ 2 لاکھ روپے واجب الادا ہیں، پیسکو حکام کے مطابق خسارے کو کم کرنے اور وصولیوں سے متعلق خصوصی ٹاسک فورس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

سرکاری محکموں کی جانب سے پیسکو کو بقایا جات ادا نہ کرنے پر شہریوں نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سرکاری محکموں سے بھی وصولیاں ہونی چاہیئے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے علاوہ وفاق کے ذمے بھی پیسکو کے بقایاجات ہیں جبکہ سب سے زیادہ آزاد کشمیر حکومت کے ذمے 31 ارب روپے واجب الادا ہیں۔