لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کا فیصلہ 250

برطانیہ میں سکول کھولنے، لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کا فیصلہ

برطانیہ میں سکول کھولنے، لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کا فیصلہ
لندن برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے سکول کھولنے کا اعلان کردیا تاہم انہوں نے ملک میں لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے واضح کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اموات کو کنٹرول کرنے کے مقاصد کے تحت ابھی لاک ڈاؤن نہیں کھولا جائے گا۔

وزیر اعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیکنڈری اور پرائمری سکولز کو 8 مارچ سے کھول دیا جائے گا جس کے بعد سیکنڈری سکول کے طلبہ کے ہفتے میں دو بار کورونا کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 12اپریل سے شاپنگ سنٹرز اور حجاموں کی دکانیں کھول دی جائیں گی۔
برطانوی وزیر اعظم نے ایوان کو بتایا کہ گھروں کے باہر اور اندر مہمانوں کے ملنے پر پابندی 17 مئی سے ختم ہو گی ۔ اس کے بعد بھی صرف چھ افراد کو اکٹھا ہونے کی اجازت ہوگی۔ بورس جانسن نے اعلان کیا کہ برطانیہ میں مکمل لاک ڈاؤن کا خاتمہ 21 جون 2021 کو کیا جائے گا۔