255

بارسلونا میں سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کےلئے تیاریاں عروج پر

بارسلونا میں سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کےلئے تیاریاں عروج پر

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )بارسلونا کے سیاحتی بورڈ کی جانب کہا گیاہے کہ بارسلونا سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہے، 2019 کے مقابلے میں اس کا 50 فیصد سیاحوں کی آمد کا امکان ظاہر کیاگیاہے۔جنرل ڈائریکٹر مورو نے کہاہے کہ ویکسین پاسپورٹ یا ڈیجیٹل پاس اس حوالے سے مدد گار ثابت ہوگا۔انھوں نے کہاہے کہ روسی سیاح بارسلونا آنے کے لئے تیار ہیں، رواں سال کے آخر پر امریکی سیاحوں کی آمد ہوگی۔

انھوں نے کہاکہ گھر سے کام کرنے والے ایسے لوگ جو ماحول کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں ، ان کےلئے ایک لاکھ یورو کی سرمایہ کاری سے منصوبہ تیار کیاگیا ہے۔ منصوبہ شہر میں سیاحوں کی آمد میں مددگار ثابت ہوسکتاہے۔سیاحوں کی آمد سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔