سرجیکل سٹرائیک 198

انڈیا کی بالاکوٹ پر ’سرجیکل سٹرائیک‘ اور دوسرا ۔۔۔آج کا دن کن 2 باتوں کی وجہ سے اہم ہے؟

انڈیا کی بالاکوٹ پر ’سرجیکل سٹرائیک‘ اور دوسرا ۔۔۔آج کا دن کن 2 باتوں کی وجہ سے اہم ہے؟
لاہور آج 26 فروری کا دن پاکستان میں دو باتوں کی وجہ سے انتہائی اہم ہے۔ ان میں سے ایک وجہ تو 26 فروری 2019 کو انڈیا کی جانب سے بالاکوٹ پر ’سرجیکل سٹرائیک‘ ہے اور دوسری وجہ آج ہی کے دن گزشتہ برس پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہونا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 26 فروری 2019 کو بھارت کے طیارے علی الصبح پاکستان کی حدود میں داخل ہوئے اور بالا کوٹ کے علاقے تک پہنچ گئے۔ انڈین طیاروں کی گھس بیٹھ پر پاک فضائیہ فوری حرکت میں آئی تو انڈین دم دبا کر بھاگ گئے۔ بھارت کے بھاگتے ہوئے طیاروں نے اپنی رفتار بڑھانے کیلئے پے لوڈ بھی گرادیا جس سے کئی درختوں کو نقصان پہنچا۔

بھارت نے اپنی اس حرکت کو ’سرجیکل سٹرائیک ٹو‘ کا نام دیا اور دعویٰ کیا کہ اس میں 350 دہشتگرد مارے گئے لیکن آج تک اس کے حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ اس کا جواب پاکستان نےاگلے ہی دن یعنی 27 فروری 2019 کو بھارت کے دو طیارے گرا کر اور ایک پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرکے دیا۔

دسمبر 2019 میں چین کے ساحلی شہر ووہان سے پھیلنے والا یہ کورونا وائرس دنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکا تھا، یہاں تک کہ پاکستان کے تمام ہمسایہ ممالک بشمول ایران اور بھارت میں کورونا وائرس تباہی مچا رہا تھا لیکن اس خطے میں پاکستان ایسا ملک تھا جس میں کورونا وائرس سب سے آخر میں آیا تھا۔