گلیشیئر پھٹنے سے ڈیم تباہ 214

اتراکھنڈ میں گلیشیئر پھٹنے سے ڈیم تباہ: 203 افراد لاپتہ، 14 ہلاکتوں کی تصدیق

اتراکھنڈ میں گلیشیئر پھٹنے سے ڈیم تباہ: 203 افراد لاپتہ، 14 ہلاکتوں کی تصدیق
نڈیا کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں ایک گلیشیئر کے ڈیم سے ٹکرانے کے بعد آنے والے شدید سیلاب کی زد میں آ کر کم از کم 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 203 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

حکام کی جانب سے اس واقعے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تریویندرا سنگھ نے کہا ہے کہ اب تک 14 افراد کی میتیں مل چکی ہیں جبکہ مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا جب ڈیم تباہ ہونے سے ایک قریبی گاؤں زیر آب آ گیا جس کے بعد اردگرد کے دیہات خالی کروا لیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں سیلاب کے پانی کو علاقے میں داخل ہوتے اور تباہی پھیلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

حکام کے مطابق اس واقعے میں رشی گنگا بجلی گھر کا منصوبہ تقریبا مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے جبکہ تپوانو ڈیم کو بھی خاصا نقصان پہنچا ہے۔
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ روات نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ اب تک سات لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 125 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جب کی تلاش کی عمل جاری ہے۔

انھوں نے بتایا کہ جائے حادثہ سے 180 کے قریب بھیڑ اور بکریاں بھی پانی میں بہہ گئی ہیں۔