آذر بائیجان کی کامیابیاں 263

آذربائیجان کی بڑی کامیابیاں ، 95 گاؤں، 1 قصبہ اور 3 شہر آرمینیا کے قبضے سے آزاد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمینیا کے ساتھ جاری جنگ میں آذر بائیجان نے اب تک 95 گاؤں، 1 قصبہ اور 3 شہر آرمینیا کے قبضے سے آزاد کرالیے۔
پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علی زادے نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ گزشتہ روز آرمینیائی قبضے سے مزید 24 دیہات اور ایک شہر زنجیلان کو آزاد کرالیا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس جنگ میں اب تک مجموعی طور پر 95 گاؤں، 1 قصبہ اور 3 شہر آرمینیا کے قبضے سے آزاد کرائے جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ
جنوبی قفقاز میں تب تک امن و سلامتی نہیں ہوسکتی جب تک آرمینیا جارحیت بند نہ کرے اور آذربائیجان کے مقبوضہ علاقے آزاد نہ کرے۔