296

یہودیوں کا پھر قبلہ اول پر دھاوا، العراقیب گائوں مسمار

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں نے پھر قبلہ اول پر دھاوا بول دیا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں200 یہودی آباد کار مسجداقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی، العراقیب گائوں کو 167 ویں بار مسمار کردیا گیا ،صہیونی فوج اور پولیس کے سینکڑوں اہلکاروں نے بھاری مشینری اور بلڈوزروں کی مدد سے شہریوں کے مکان مسمار کئے ،سامان بھی لوٹ لیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلبا اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت 200 یہودیوں نے مسجد اقصی میں گھس کر بے حرمتی کی اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اشتعال انگیز کی حرکات کا ارتکاب کیا ۔یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں