FATF announcements about Pakistan 16

کون کون سے ملک ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکل گئے لیکن پاکستان رہ گیا

41 / 100

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھا ہے تاہم آئس لینڈ اور منگولیا کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو ٹیرر فنانسنگ کی گرے لسٹ میں برقرار رکھا ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے بہت سے اقدامات کی تعریف کی ہے، پاکستان نے 27 میں سے 21 ایکشن آئٹمز پر عملدرآمد کیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے ’ چونکہ ایکشن پلان کی تمام ڈیڈلائنز ختم ہوچکی ہیں، ایف اے ٹی ایف پاکستان پر زور دیتا ہے کہ وہ فروری 2021 تک ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد کرے۔‘
روئٹرز کے پاکستان میں بیورو چیف جبران پیش امام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جن 6 آئٹمز پر عملدرآمد نہیں کیا وہ انتہائی ضروری ہیں اور ان پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے آئس لینڈ اور منگولیا کو نکال دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں