کورونا وائرس 17

کورونا وائرس کے وار جاری ، ملک میں مزید 46 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

64 / 100

کورونا وائرس کے وار جاری ، ملک میں مزید 46 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 381 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 78 لاکھ48 ہزار 316 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 644 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 031 ہوگئی ہے۔

وزیراعظم کا آج ساہیوال دورے کا پلان، 18 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان متوقع
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ44 ہزار 340 ، پنجاب میں ایک لاکھ 56 ہزار 404، خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 451، اسلام آباد میں 41 ہزار 176، بلوچستان میں 18 ہزار 798، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 953 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد32ہزار726 ہے۔ جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 11 ہزار 560 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 167 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 96 ہزار 745 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں