”کوالا لمپور کانفرنس میں عدم شرکت پر معذرت خواہ ہیں اور ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے آخر کار خاموشی توڑ دی 186

”کوالا لمپور کانفرنس میں عدم شرکت پر معذرت خواہ ہیں اور ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے آخر کار خاموشی توڑ دی

زیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوالالمپورکانفرنس میں عدم شرکت پرمعذرت خواہ ہیں تاہم یہ غلط تاثرتھا کہ کوالالمپور کانفرنس سے مسلم امہ تقسیم ہوجائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیئن وزیراعظم مہاتیرمحمد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کومستحکم بنانا ہے، دونوں ممالک کے عوام میں گہرے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری تجارت کا مستقبل بہت شاندار ہے اوراسلام کا حقیقی تشخص اجاگرکرنے کے لیے دونوں ممالک کام کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوالالمپورکانفرنس میں عدم شرکت پرمعذرت خواہ ہیں،یہ غلط تاثرتھا کہ کوالالمپورکانفرنس سے مسلم امہ تقسیم ہوجائیگی۔ مہاتیرمحمد کو مقبوضہ کشمیر مین انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں سیاسی رہنماو¿ں، نوجوانوں کوگرفتارکیا جارہا ہے، کشمیرسے متعلق ملائیشین وزیراعظم کے مو¿قف کے مشکورہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کشمیرسے متعلق مو¿قف پربھارت نے ملائیشیا کا پام آئل بند کردیا، پاکستان سی پیک کے ذریعے چینی مارکیٹ سے منسلک ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں