30

کوئی بھی جیتے عمران کو ہر صورت شکست ہوگی

کوئی بھی جیتے عمران کو ہر صورت شکست ہوگی
اسلام آباد(ایجنسیاں) وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ آج کانٹے کا جوڑ ہوگا‘ حمزہ شہبازجیتیں یا پرویز الٰہی ،آئین شکن اور ووٹ چور عمران خان کو ہر حال میں شکست ہوگی‘آگے آگے دیکھئے ہوتاہے کیاجبکہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہعمران خان خود ارکان کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں‘آج پی ٹی آئی کے 5 نہیں 50 ارکان ایسے ہو سکتے ہیں جو اپنے ضمیر کی آواز پر اپنا ووٹ حمزہ شہباز کو دے سکتے ہیں یا ووٹنگ سے غیر حاضر رہ سکتے ہیں‘ہم آج اپنے تمام سیاسی آپشن بھرپورطریقے سے استعمال کریں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی کا قائد ایوان بننےکا نہ حق رکھتے ہیں نہ صلاحیت‘اس بات کا امکان موجود ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں ایسے لوگ جن کے ضمیر زندہ اور شعور رکھتے ہیں وہ چوہدری پرویز الہی کو ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ عمران خان نے خود پرویز الہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا تھا ، اب اراکین کیوں ان کو ووٹ دیں۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی رابطے سب سے کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور سیاسی جماعتیں چیف الیکشن کمشنر سے مطمئن ہیں، پرویز الہٰی کہتے ہیں دو سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا، سوچوں گا بھی نہیں، پنجاب اسمبلی کے ممبران اسمبلی کی یہ اوقات ہے ؟ ویڈیو آپ کی پکڑی جارہی ہیں، جس میں آپ پیسے دے رہے ہیں، آزاد کشمیر الیکشن میں آپ کے پیسے پکڑے گئے تھے۔ن لیگ پیسوں کی ایسی سیاست پر لعنت بھیجتی ہے ، سیاسی حق کے طور پر تمام لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، کسی کے مجبور کرنے پر نہیں بلک تحادی جماعتوں نے عدم اعتماد سے لیکر حکومت سازی کے فیصلے خود کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں