Kashmir Seminar in Jamia Naeemia 785

کشمیر ڈے

کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہے:مفتی گلزار احمد نعیمی
کشمیر ہمارا اٹوٹنگ ہے پاکستان کی آزادی کشمیر کی آزادی کے بغیر نامکمل ہے.کشمیری مسلمانوں پربھارتی درندوں کا ظلم قابل افسوس ہے.ہم آزادئی کشمیر کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے.ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین علامہ مفتی گلزاراحمد نعیمی سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان نے جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار “کشمیر ہمارا ہے”سے خطاب کرتے ہوئے کیا.انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج اسلحہ کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو زیادہ دیر تک دبا کے نہیں رکھ سکتی .اہل کشمیر پرعزم ہیں اور آزادی کے متوالے اپنی جانیں نچھاور کررہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ امریکہ کی ایک دفاعی کمپنی بن کر رہ گئی ہے اور مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اسے نظر نہیں آتے.ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے اور اس مسئلہ کو اپنی قرارد وں کے مطابق حل کرنے کی مخلصانہ کوشش کرے.
ہمارے ریاستی اداروں نے کشمیری مسلمانوں کی ہر موقع پر مدد کی ہے.انہوں نے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کرنے والوں کی ہر سطح پر معاونت کی ہے.اہل پاکستان آزادئی کشمیر کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں