imran khan 60

کشمیر ڈے پر وزیراعظم کا بیان

57 / 100

کشمیر ڈے پر وزیراعظم کا بیان
آج #KashmirSolidarityDay کےموقع پر میں اس امر کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاکستان حقِ خودارادیت، جس کی بین الاقوامی برادری سلامتی کونسل کی متعدد قرادردادوں کے ذریعےتوثیق کر چکی ہے، کی جائز جدوجہد میں پورے اتحاد و اتفاق سے اہلِ کشمیر کیساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔ سات دہائیوں سےزائد عرصے پر محیط بھارتی جبر و تسلط حقِ خودارادیت کے حصول کیلئے برسرِ پیکار کشمیریوں کے پائے استقامت میں لغزش پیدا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اہلِ کشمیر کی نوجوان نسل اپنی اس جدوجہد کو اب پہلے سے بھی زیادہ قوت سے آگے بڑھا رہی ہے۔
کشمیری عوام کیلئے میرا پیغام ہے کہ حقِ خودارادیت کی آپکی منزل دور نہیں۔ پاکستان جائز حقوق کے حصول تک آپ کے شانہ بشانہ رہے گا۔ پاکستان نے ہمیشہ خطےمیں امن کیلئے آواز بلند کی ہے مگر سازگار ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری ہندوستان پر ہے۔ اگر بھارت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرادادوں کی روشنی میں تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل میں سنجیدگی دکھائے تو پاکستان امن کی خاطر دوقدم آگے بڑھنے کو تیار ہے۔ مگر امن و استحکام کی ہماری یہ خواہش کسی کو غلط فہمی میں ڈالے نہ ہی اسے ہماری کمزوری کی علامت شمار کیا جائے۔ بلکہ یہ تو بطور قوم ہماری قوت اور اعتماد کا نتیجہ ہےکہ ہم اہلِ کشمیر کی جائز امنگوں کے مطابق معاملے کے منصفانہ حل کیلئے غیر معمولی کاوش پر آمادہ ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں