210

کرونا کے فوائد وثمرات

کرونا جب سے آیا ہے ساری دنیا اس کو خدا کا عزاب قرار دے رہی ہے . لیکن خدا کے ہر کام میں حکمت ہوتی ہے ، اور اس کا کوئی کام حکمت سے خالی نہیں ہوتا . اس مشکل کے دوران بھی اگر دیکھا جائے تو کافی سارے فوائد سامنے آئے ہیں
*کرونا کے فوائد وثمرات*
*1: سینماگھر ،نائٹ کلب ،رقص گاہیں ،شراب خانے ،جواخانے بند کرادیے-
*2: جنسی بےراہ روی کےمراکزبند کرائے۔
*3: سودکی شرح بھی کم کرادی۔
*4: خاندانوں کوایک طویل جدائ کے بعدان کے گھروں میں دوبارہ اکٹھاکیا۔
*5: اس نے غیرمرداور غیرعورت کوایک دوسرے کوبوسا دینے سے بھی روکا۔
*6: اس نے عالمی ادارہ صحت کواس بات کے اعتراف پرمجبورکیا کہ شراب پینا تباہی ہے،لہذااس سے اجتناب کیاجائے۔
*7: اس نے صحت کے تمام اداروں کویہ بات کہنے پرمجبورکیا کہ درندے ،شکاری پرندے ،خون ،مردار اورمریض جانور صحت کے لئے تباہ کن ہیں۔
*8: اس نے انسان کوسکھایا کہ چھینکنے کاطریقہ کیا ہے۔
*9: سکھایا اور یاد کرایا کی صفائ کس طرح کی جاتی ہے جو ہمیں ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے1450 سال پہلے بتایا تھا اور ھم بھلا چکے تھے۔
*10: اس نےفوجی بجٹ کاایک تہائ حصہ صحت کی طرف منتقل کرایا ہے۔
*11: اس نے دونوں جنسوں کے اختلاط کومذموم قراردیاہے۔
*12: اس نےدنیاکے بعض بڑے ممالک کےحکمرانوں کوبتادیاکہ لوگوں کوگھروں میں پابندکرنے،جبری بٹھانےاور ان کی آزادی چھین لینےکامعنی کیاہوتاہے۔
*13: اس نے لوگوں کواللہ سےدعامانگنے گریہ زاری کرنےاوراستغفارکرنے پرمجبور اورمنکرات اورگناہ چھوڑنے پرآمادہ کیاہے۔
*14:اس نےمتکبرین کے کبر و غرور کا سرپھوڑ دیااورانہیں عام ا نسانوں کی طرح لباس پہنایا۔
*15: اس نے دنیامیں کارخانوں کی زہریلی گیس اوردیگر آلودگیوں کوکم کرنے کی طرف متوجہ کیاجن آلودگیوں نے باغات، جنگلات، دریا اور سمندروں کوگندہ کیاہے۔
*16: اس نے ٹکنالوجی کو رب ماننے والوں کودوبارہ حقیقی رب کی طرف متوجہ کیاہے۔
*17: اس نے حکمرانوں کوجیلوں اورقیدیوں کی حالت ٹھیک کرنے پرآمادہ کیاہے۔
*18: اورسب سے بڑاکارنامہ یہ کہ اس نے انسانوں کواللہ کی وحدانیت کی طرف متوجہ کیا، شرک اورغیراللہ سے مددمانگنے سے منع کیا۔
*19: پوری دنیا میں تمام عیش وطرب کے مراکز بندکرا دیے۔
*20: انسان کودوبارہ اس کی انسانیت کی طرف ،اس کےخالق کی طرف اوراس کےاخلاق کی طرف متوجہ کیا-
آج عملی طورپریہ بات واضح ہوگئی کہ کس طرح بظاہر ایک وائرس لیکن حقیقت میں اللہ کا ادنا سپاہی انسانیت کےلئے شر کے بجائے خیر کاباعث بن گیا۔
تواے لوگو! کرونا وائرس پرلعنت مت بھیجو یہ تمہارے خیر کے لئے آیاہے کہ اب ا نسانیت اس طرح نہ ہوگی جس طرح پہلے تھی
توبہ کی طرف متوجہ ہوں اور فکر آخرت کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں