download 220

چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت سے جہاں شہری پریشان ہیں وہیں ڈیلروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا

چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت سے جہاں شہری پریشان ہیں وہیں ڈیلروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا
مکوآنہ چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت سے جہاں شہری پریشان ہیں وہیں ڈیلروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، ڈیلروں کا کہنا ہے کہ چینی جب مہنگی ملے تو مہنگی ہی فروخت ہو گی، سستی فروخت کرنے سے کاروبار میں نقصان ہوگا۔
صوبائی حکومت نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت اور خدشات سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کر دیں، محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق چینی کی قیمتوں کو کںٹرول کرنے سمیت دیگر مسائل پر قابو پانے کے لیے چینی درامد کی جائے گی۔چینی کی قیمت میں اضافہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران دیکھنے میں آیا جبکہ مزید اضافے کے خدشات بھی ظاہر کیے جارہے ہیں۔