چاروں صوبوں نے تحریک لبیک پر مکمل پابندی کی حمایت کر دی 19

چاروں صوبوں نے تحریک لبیک پر مکمل پابندی کی حمایت کر دی

56 / 100

پاکستان کے چاروں صوبوں نے تحریک لبیک پر مکمل پابندی کی حمایت کر دی۔ وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں کی مشاورت کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ حکومت کی خصوصی کمیٹی نے بھی تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کی توثیق کر دی ہے۔ اب ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کیلئے خصوصی کمیٹی کی رپورٹ آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں