60

پنجاب میں سب سے زیادہ کوروناکیسز کس شہر میں رپورٹ ہوئے؟

60 / 100

پنجاب میں سب سے زیادہ کوروناکیسز کس شہر میں رپورٹ ہوئے؟

لاہور24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس سے 61 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی جبکہ 3 ہزار 495 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہوگئی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ کوروناکیس لاہور سے رپورٹ ہوئے،پنجاب میں مجموعی کورونا کیسز میں سے 60 فیصدلاہور سے سامنے آئے ،ہسپتال ذرائع کے مطابق میوہسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے مختص تمام بیڈز بھر گئے ہیں،میوہسپتال میں تمام 90 وینٹی لیٹرزپرمریض موجود ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 1137 کیسزسامنے آئے،24 گھنٹوں میں صرف لاہور میں 671 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں