33

پاکستان سپر لیگ: کراچی کنگز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

60 / 100

پاکستان سپر لیگ: کراچی کنگز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان سپر لیگ 13واں میچ آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر انھیں بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

اس وقت پشاور کی جانب سے کامران اکمل اور ٹام کولر کیڈکور کریز پر موجود ہیں اور ٹیم کا مجموعی سکور 27 ہے۔ اب تک پشاور زلمی کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔

دونوں ٹیموں کے آپس کے مقابلوں کا جائزہ لیں تو پشاور کا پلڑا کافی بھاری ہے۔ پشاور نے بارہ میں سے آٹھ میچ جیتے ہیں جبکہ کراچی چار میں فاتح رہا ہے۔

تاہم اس ٹورنامنٹ میں ابھی تک کوئی بھی ٹیم کامیابی کے ساتھ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے سکور کا دفاع نہیں کر سکی ہے۔ دفاعی چیمپئن کراچی اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہی ہے جو کہ ان کے لیے ایک ایڈوانٹیج ہو سکتا ہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان وہاب ریاض زخمی ہونے کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیل رہے اور کپتانی کے فرائص شعیب ملک انجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں