پاکستان زمبابوے سیریز سموگ کی وجہ سے لاہور منتقل 13

پاکستان زمبابوے سیریز: سموگ کی وجہ سے لاہور سے میچ منتقل

7 / 100

آئندہ ماہ لاہور میں سموگ کی ممکنہ شدت کی اطلاعات موصول ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور میں شیڈول آئندہ میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کردیا ہے۔
پی سی بی کے علامیے کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز میں شامل تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز اب راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بقیہ چاروں میچز اب کراچی میں ہوں گے۔
اس حوالے سے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا: ’ہم گذشتہ چند ہفتوں سے موسم کی بدلتی صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے اور جونہی ہمیں لاہور میں آئندہ ماہ سموگ کی شدت میں اضافے کی معلومات ملیں تو ہم نے کھلاڑیوں کی صحت پر سمجھوتہ کرنے کی بجائے فوری طور پر ان میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں