ٹرمپ کا پاکستان کیلئے ایسا کام مودی سرکار کے ہوش اُڑ گئے 181

ٹرمپ کا پاکستان کیلئے ایسا کام مودی سرکار کے ہوش اُڑ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ صدر ٹرمپ اس بات پر متفق تھے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے ہٹنا چاہیے اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت بڑھے ،لیکن بتا یا جائے کہ تجارت بڑھنے کے لئے عملی اقدامات کیا اٹھائے گئے ، ہم فوری عملی ریلیف چاہتے ہیں ، ہمیں تاریخی تجارتی خسارہ ورثے میں ملا ہے ، وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ڈیوس میں میں ان کے ہمراہ رہونگا ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات متوقع ہے اس سے ہمیں ایک اور موقع ملے گا ، امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے پاکستان کے بغیر افغانستان میں امن ممکن نہیں ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پچھلی ملاقات میں صدر ٹرمپ اس بات پر متفق تھے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے ہٹنا چاہیے اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت بڑھے ،لیکن بتائے جائے کہ تجارت بڑھنے کے لئے عملی اقدامات کیا اٹھائے گئے ، ہم فوری عملی ریلیف چاہتے ہیں ، ہمیں تاریخی تجارتی خسارہ ورثے میں ملا ہم نے درآمد میں کمی کی برآمدات بڑھانے کے لئے اقدامات اٹھائے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ڈیوس میں میں بھی ان کے ہمراہ ہونگا ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات متواقع ہے ،اس سے ہمیں ایک اور موقع ملے گا کہ ہم اپنے اقدامات ان کے سامنے رکھ سکیں اور وہ بھی ہمارے اقدامات کو دیکھ سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل میں پیش رفت ہوئی ہے، طالبان تشدد میں کمی کرنے کے لئے تیار ہیں ، لیکن خطے میں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو نہیں چاہتے کہ خطے میں امن ہو اور افغانستان کا مسئلہ حل ہو ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے پاکستان کے بغیر افغانستان میں امن ممکن نہیں ۔ امریکہ سے بہتر تعلقات پاکستان کو بھی درکار ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں