وفاقی حکومت کا 12 سے 18 ربیع الاول تک ہفتہ عشقِ رسول ﷺمنانے کا فیصلہ 19

وفاقی حکومت کا 12 سے 18 ربیع الاول تک ہفتہ عشقِ رسول ﷺمنانے کا فیصلہ

50 / 100

حضورﷺ کی شان اقدس میں گستاخی اور خاکوں کے معاملے پروفاقی حکومت نے 12 سے 18 ربیع الاول تک ملک بھر میں ہفتہ عشقِ رسول ﷺ منانے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانے کی تجویز دی جس پر وزیر اعظم عمران خان نے پیر نور الحق قادری کی تجویز سے اتفاق کیا اور ہدایت کی کہ ہفتہ عشق رسولﷺ کا حتمی پلان تیار کیا جائے۔ ہفتہ عشق رسولﷺ 12 تا 18 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔ صوبے بھی وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہفتہ عشق رسولﷺ منائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں