وزیر خارجہ کا دورہ امارات 16

وزیر خارجہ کا دورہ امارات

59 / 100

وزیر خارجہ کا دورہ امارات
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر دبئی پہنچے‘جہاں انہوں نے اماراتی قیادت سے ملاقات کر کے پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے حل پر زور دیا ہے۔ اس وقت امارات میں پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بڑے بڑے بزنس گروپوں کو ویزے بند ہونے سے افرادی قوت پوری کرنے میں شدید مشکلات سامنے آ رہی ہیں گو اس سلسلے میں حکومت پاکستان پہلے دن سے ہی متحرک ہے لیکن ابھی تک اس کا کوئی حل سامنے نہیں آیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حالیہ دورے میں ان مشکلات کے ازالہ کے لئے ایک بار پھر کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس مرتبہ اماراتی قیادت نے پاکستانیوں کی مشکلات دور کرنے کا وعدہ تو کیا ہے لیکن اگر ماضی کی طرح اب بھی صرف رسمی بات چیت پر اتفاق ہوا ہے تو پھر مشکلات بدستور موجود ہیں لیکن اگر اماراتی قیادت نے حقیقت میں پاکستانیوں کے لئے ویزہ سروس میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی حامی بھر لی ہے تو پھر امارات میں مقیم پاکستانیوں کی مشکلات جلدازجلد ختم ہو جائیں گی ،دو طرفہ تعلقات کو تب ہی فروغ دیا جا سکتا ہے جب پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا حل نکال کر ویزہ سروس کو فی الفور بحال کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں