imran_khan speech at parliament 18

وزیراعظم نے گستاخانہ خاکو ں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

54 / 100

وزیراعظم نے گستاخانہ خاکو ں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا
وزیر اعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔آزادی اظہار رائے کے نام پر خاتم النبین نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی ہرگزبرداشت نہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے ہفتہ عشق رسول ﷺ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو الگ الگ خطوط لکھیں گے جس میں معاملے کی حساسیت اور مسلم امہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچنے کی بات ہو گی۔وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں ساتھی وزرا کو بھی خط سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں مسلم ممالک کو گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کی جائے گی۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے ہفتہ عشق رسول ﷺمنانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ عشق رسول ﷺ منانے کی منظور ی دے دی ہے۔
وزارت مذہبی امور نے کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسول ﷺ منانے کی تجویز دی تھی جس کو وزیراعظم اور کابینہ نے منظور کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں