PM IK cabinet meeting 114

وزیراعظم نے معاشی ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پیش نظر معاشی ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت معاشی ریلیف کے حوالے سے معاشی ٹیم کا اہم اجلاس ہوا، جس میں معاونین خصوصی ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد اور دیگرنے شرکت کی۔

اس موقع پر معاشی ریلیف پیکیج کی منظوری دی گئی، جس کے تحت 70 لاکھ دہاڑی دار افراد کو ماہانہ 3 ہزار روپے دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ایکسپورٹرز کے لیے 200 ارب روپے کا ریلیف پیکیج بھی منظور کیا گیا۔

وزیراعظم کل تعمیراتی انڈسٹری کے لیے بھی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں