نعت شریف 0

نعت شریف

20 / 100

نعت شریف
کاشف گلزار نعیمی
میرے آقا میں کیسے کروں تیری مدح آقا۔۔۔۔۔
وہ تیئیس سال کے مختصر عرصہ میں دنیا کو تبدیل کردینے والا
وہ فقر کو اختیار کرکے فقیروں کو غنی کرنے والا
وہ راتوں کو اُٹھ کر میرے اور آپ کیلئے رونے والا
وہ سینکڑوں سال پہلے ہماری بخشش کیلئے خدا سے گھنٹوں دعائیں مانگنے والا
وہ نماز میں کھڑے کھڑے پاؤں سُجا لینے والا
وہ ہنس کر روشنیاں بکھیرنے والا
وہ رو کر غم کو اپنے سینے میں سما لینے والا
وہ امت کے غم میں ہلکان ہوجانے والا
وہ چڑیا کے بچوں کو دیکھ کر بےقرار ہونے والا
وہ آنکھوں سے انسان کو محسور کردینے والا
وہ امام الانبیاء
وہ خاتم الرسل
وہ دنیا کا سب سے بڑا لیڈر
وہ دنیا کا سب سے عظیم استاد
وہ دنیا کا کامیاب ترین حکمران
وہ دنیا کا زیرک ترین سیاستدان
وہ بے مثال شوہر
وہ باکمال باپ
وہ قابل فخر نانا
وہ پیرِ کامل
وہ جس کی محبت مری رگ رگ میں شامل
وہ چلے تو فاصلے سمٹ کر معراج بن جائیں
وہ رکے تو زمانہ سانس لینا بھول جائے
وہ قدرت پا لینے کے بعد غلاف کعبہ پکڑ کر جانی دشمنوں کو معاف کرنے والا
وہ پتھر کھا کھا کر دعائیں دینے والا
وہ بادشاہ ہو کر بھی عامی کی زندگی گزارنے والا
وہ قاسم ہو کر بھی پیٹ پر پتھر باندھنے والا
وہ چاند کے دو ٹکڑے کرنے والا
وہ ٹوٹے دلوں کو جوڑنے والا
وہ یتیموں کے سر پر ہاتھ رکھنے والا
وہ بن ماں باپ کے بچے کو اپنا بچہ بنا لینے والا
وہ دشمنوں کو زیر کرنے والا
وہ پیار کرنے والا
وہ شافع میرا آخری سہارا
وہ میری آخری امید
میری منزل
میرا پیار
میری جان، میرا مال، میرا لہو، میرے ماں باپ، میری زندگی اس پر قربان
وہ جس کی تعریف ممکن نہیں
وہ جس کی توصیف کی ہمت نہیں
میرا نبی
میرا فخر
سرور کونین
وجہِ کائنات
محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
لا یمکن الثناء کما کان حقہ
بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر
طالب دعا
کاشف گلزار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں