raghib_naeemi about France matter 11

نبی کریم کی توہین ناقابل برداشت عمل ہے:ڈاکٹرراغب نعیمی

57 / 100

نبی کریم کی توہین ناقابل برداشت عمل ہے:ڈاکٹرراغب نعیمی
فرانس کی مصنوعات کا حکومتی اورانفرادی سطح پربائیکاٹ کا اعلان کیا جائے:ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ
لاہور(پ ر)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ مسلمان اپنے نبی پر مر تو سکتے ہیں توہین ہر گزبرداشت نہیں کرسکتے ۔صدر ایمانوئیل میکرون کے اعلان معافی تک فرانس کی مصنوعات کا حکومتی اورانفرادی سطح پربائیکاٹ کا اعلان کیا جائے۔نبی کریم کی ذات گرامی سے بڑھ کوئی چیز نہیں۔اسلام پر اپنے بلا سوچے سمجھے حملے سے صدر ایمانوئیل میکرون یورپ اور دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات پر حملہ آور ہوئے ہیں اور انہیں ٹھیس پہنچانے کا سبب بنے۔ ناموس رسالت ﷺتحفظ کیلئے مسلمان اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کرینگے۔ اقوام متحدہ اوردیگرعالمی ادارے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو روکنے میں اپنا کردارادا کریں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے بعد امت مسلمہ کے دل اور جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے عالمی امن تباہ ہو سکتا ہے۔آزادی اظہار رائے کے نام پر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں بند کی جائیں۔دنیا کے کسی بھی معاشرے میں رائے کے اظہار کی ایسی آزادی نہیں دی جاتی جس سے دوسروں کے جذبات مجروح ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں