مدارس کے متعلق منفی پراپیگنڈا تو کیا جاتا ہے اور بعض افراد کے انفرادی فعل کو مجموعی طور پر مدارس کا کردار بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ اب ایک مدرسے کے طالب علم نے ایسا کارنامہ سرانجام دے ڈالا ہے کہ سن کر لوگ مدارس کے متعلق اپنی رائے پر نظرثانی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ ویب سائٹ ٹیک جوس کے مطابق ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا میں گزشتہ دنوں تعلیمی مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں مدرسے جامعہ بیت السلام کے طالب علموں نے روبوٹکس کے مقابلے میں میدان مار کر سب کو حیران کر دیا۔