لیبیائی فوج نے معیتیقہ ہوائی اڈے کونو فلائی زون قرار دیا 244

لیبیائی فوج نے معیتیقہ ہوائی اڈے کونو فلائی زون قرار دیا

لیبیا کی قومی فوج نے معیتیقہ ہوائی اڈے کو نو فلائی زون قرار دیتے ہوئے اسے کسی بھی قسم کی سول یا فوجی فضائی آمد ورفت کے لیے بند کردیا ہے۔

لیبی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ معیتیقہ ہوائی اڈے کو کسی بھی قسم کی ایوی ایشن کے لئے استعمال کرنے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں اور اس کی ذمہ داری ایسا کرنے والوں پرعائد ہوگی۔

العربیہ ٹی ویکے مطابق لیبیا کی نیشنل آرمی نے ایک بیان میں کہا کہ معیتیقہ ہوائی اڈے کی فضائی حدود میں سویلین یا فوجی طیاروں کی آمد ورفت کے لیے بند کی گئی ہیں۔ اس ہوائی اڈے پرکسی قسم کی فضائی نقل وحرکت قومی وفاق حکومت اور فوج کے درمیان جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں