جماعت اہل حرم پاکستان کا قیام
جماعت اہل حرم پاکستان کا26 اکتوبر 2014 بروز اتوار قیام عمل میں آیا.اس کا پہلا تاسیسی اجلاس عالم اسلام کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس پاکستان کے چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت اور آزاد کشمیر سے بھی قائدین نے شرکت فرمائی.اس تاسیسی اجلاس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی.اس اجلاس میں متفقہ طور پرفیصلہ کیا گیا کہ اس نئی معرض وجود میں آنے والی جماعت کا نام “جماعت اہل حرم پاکستان “ہوگا.اس جماعت کے پہلے مرکزی صدر کے طور پر جاجمعہ نعیمیہ اسلام آباد کے مہتمم مفتی گلزاراحمد نعیمی کو نامزد کیا گیا جنہیں پورے ایوان نے متفقہ طور پر اعتماد کا ووٹ دیا اور بھرپور حمایت و مدد کا یقین دلایا.اس کے بعد ایوان نے میجر(ر)سھیل عالم صابری کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا اور یہ انتخاب بھی اتفاق رائے سے ہوا.