ہمارے ساتھ ہیں 34

عوام ہمارے ساتھ ہیں،سینیٹ سیٹ پر یوسف رضاگیلانی کوکامیاب کرائیں گے،بلاول بھٹو

57 / 100

عوام ہمارے ساتھ ہیں،سینیٹ سیٹ پر یوسف رضاگیلانی کوکامیاب کرائیں گے،بلاول بھٹو
پشاورچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ضمنی الیکشن میں حکومت کی شکست سے پتا چل گیاعوام ہمارے ساتھ ہیں،اسلام آباد کی سیٹ سے یوسف رضاگیلانی کوبھی کامیاب کرائیں گے،ہم نے حکومت کومجبورکیااپنے ارکان اسمبلی ،اتحادیوں سے بات کرے،اگرآپ حفیظ شیخ کوکامیاب کراتے ہیں توآپ آئی ایم ایف کاساتھ دے رہے ہیں۔ہم سب ملکر نالائق حکومت کےخلاف نکلیں گے،سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ ہوگا، عوام تیاری کریں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹر شمیم آفریدی اور ایم پی اے امجد آفریدی کو پارٹی میں خوش آمدید کرتے ہیں ،پختونخوا کے عوام کو نالائق و ناجائز حکومت سے بچائیں گے،پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا کانام دے کر صوبے کو شناخت دلوائی،سابق صدرآصف زرداری نے سی پیک منصوبے کی بنیاد رکھی تھی،ہم نے سی پیک کی بنیاد عوام کی بھلائی کیلئے رکھی تھی،نالائق حکومت سی پیک منصوبہ ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے،سی پیک کا نام اس لیے رکھا کہ پسماندہ علاقے کو فائدہ پہنچانا تھا۔

انہوں نے کہاکہ ہماری سوچ تھی گلگت سے بلوچستان تک چین کےساتھ معاشی ترقی کریں گے،نالائق حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم کرنے کی کوشش کی،18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ ختم کرنےکی اجازت نہیں دیں گے،دھاندلی زدہ حکومت نے ملک میں بحران پیدا کیاہے،نالائق حکومت نے عوام کو مہنگائی کے طوفان میں ڈبا دیا ہے،ہم مل کر روزگار میں اضافہ کریں گے،پاکستان میں آج مہنگائی افغانستان اور بنگلا دیش سے بھی زیادہ ہے،عوام کےساتھ ملکر عوامی حکومت بنائیں گے جو غریب کا خیال رکھے۔

انہوں نے کہاکہ سب کےلئے ایک قانون ہوگا تو پھرکرپشن ختم ہوسکتی ہے،عمران خان اور پی ٹی آئی نے کرپشن کیخلاف نعرے لگائے،کٹھ پتلی حکومت میں صلاحیت نہیں کہ حکومت چلاسکے،علیمہ باجی کی سلائی مشین میں بھی کرپشن ہے،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بی آر ٹی ملک کا سب سے مہنگا اور کرپشن سے بھرا پروجیکٹ ہے،ٹرانسپرنسی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت میں کرپشن بڑھی ہے، پاکستانی عوام جمہوریت اور پی ڈی ایم کےساتھ ہیں،پی ڈی ایم اس نالائق حکومت کا مقابلہ کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں