212

عراقی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلی سطحی وفد کی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی آمد وفود کی سطح پر مسلکی و مذہبی ہم آہنگی ، مذہبی زیارات کے فروغ پر بات چیت

عراق کے ساتھ تاریخی، دینی و روحانی رشتہ ہے ؛ پاکستانی زائرین کیلئے کم از کم 15 دن کے ویزے کا اجرا کیا جائے: پیر نور الحق قادری، وفاقی وزیر مذہبی امور
عراقی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلی سطحی وفد کی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی آمد وفود کی سطح پر مسلکی و مذہبی ہم آہنگی ، مذہبی زیارات کے فروغ پر بات چیت
(اسلام آباد: 12 اگست، 2021) عراق کے ساتھ تاریخی، دینی و روحانی رشتہ ہے ؛ پاکستانی زائرین کیلئے کم از کم 15 دن کے ویزے کا اجرا کیا جائے۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے عراقی وزیر خارجہ کی قیادت میں آئے اعلی سطحی وفد کے ساتھ اجلاس میں کہی۔ عراقی وفد میں عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کے ہمراہ پاکستان میں عراقی سفیر حامد عباس لفطہ، ڈپٹی ہیڈ مشن عراق محمود خالد اور سلیمان خالد شامل تھے جبکہ وزیر مذہبی امور کی قیادت میں وزارت کے پارلیمانی سیکرٹری آفتاب جہانگیر، سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز جعفر ، عراق میں پاکستانی سفیر احمد امجد علی اور دیگر افسران موجود تھے۔ اجلاس میں پاکستانی زائرین کی عراق میں سہولیات کیلئے زیارت ڈائریکٹوریٹ اور کربلا میں پاکستان ہاوس کی جلد از جلد تکمیل سے متعلق بات چیت ہوئی ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کا عراق کے ساتھ تاریخی، دینی و روحانی رشتہ ہے ۔ پچھلے تین سالوں میں اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں سے پاک عراق تعلقات میں استحکام آیا ہے۔ وفاقی وزیر نےزائرین کی سہولیت کیلئے انفرادی اور گروپ ویزہ کے اجرا کا لائحہ عمل طے کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ پاکستان کے مختلف شہروں سے نجف و بغداد کی براہ راست پروازوں کی سہولت دی جائے ۔ مزید یہ کہ پاکستانی زائرین کیلئے 7 دن کی بجائے کم از کم 15 دن کے ویزے کا اجرا کیا جائے۔ کربلا میں پاکستان ہاوس کی ملکیتی دستاویزات کا جلد بندوبست کیا جائے اور زائرین مینیجمنٹ پالیسی کے تحت پاک –عراق ایم او یو کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ مسلکی و مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کے علما پر مشتمل وفود کے تبادلوں کا بندوبست کیا جائے ۔ عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے کہا کہ پاکستانی زائرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن تعاون یقینی بنایا جائے گا۔ پاکستان اور عراق کو ایک جیسے مسائل کا سامنا رہا ہے، ہم ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں