عراقی صدر کی امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، عراق سے غیرملکی فوجیوں کے انخلاء پر تبادلہ خیال 201

عراقی صدر کی امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، عراق سے غیرملکی فوجیوں کے انخلاء پر تبادلہ خیال

عراقی صدر برہم صالح نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے اور ان سے اپنے ملک سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق عراقی ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ڈیووس میں دونوں صدور کی ملاقات میں غیرملکی فوجیوں کی تعداد میں کمی اور عراقی عوام کے ملکی خود مختاری کے تحفظ سے متعلق مطالبات کے احترام کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے بھی اس ملاقات کے بارے میں ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور ان کے عراقی ہم منصب نے ملک میں امریکی فوج کے کردار کو جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔وائٹ ہاؤس نے مزید کہا ہے کہ دونوں رہنمائوں نے امریکہ اور عراق کے درمیان اقتصادی اور سکیورٹی کے شعبے میں شراکت داری اور داعش کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔صدر ٹرمپ نے امریکہ کی جانب سے ایک خود مختار ، مستحکم اور خوش حال عراق کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں