کم یوجونگ کی جنوبی کوریا اور امریکہ کو دھمکی 27

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی طاقتور بہن کم یوجونگ کی جنوبی کوریا اور امریکہ کو دھمکی

52 / 100

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی طاقتور بہن کم یوجونگ کی جنوبی کوریا اور امریکہ کو دھمکی

سیول (رضا شاہ) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی طاقتور بہن کم یوجونگ نے دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا اپنا جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی امن معاہدہ ختم کردے گا اور شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین بات چیت کے دروازے بھی بند کر دئیے جائیں گے ۔انہوں نے امریکہ کے ساتھ جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں پر بھی سخت تنقید کی. کم یو جونگ نے صدر جو بائیڈن کی نئی امریکی انتظامیہ کو بھی متنبہ کیا ہے کہ وہ اس قسم کی کارروائیوں میں ملوث نہ ہوں جن سے رات کی اچھی نیند میں خلل پڑے۔ جنوری کے بعد جو بائیڈن حکومت کے بارے میں شمالی کوریا کے اس پہلے پیغام کو جنوبی کوریا کی طرف سے دھمکی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس بیان کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بیان رواں ہفتے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع کے سیکریٹری لوئڈ آسٹن کے جنوبی کوریا کے دورے سے پہلے سامنے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں