104

سپین میں اپنی قابلیت سے ملک کا نام روشن کر نے والے پاکستانی طلباہمارا سرمایہ ہیں :عمران علی چوہدری

48 / 100

سپین میں اپنی قابلیت سے ملک کا نام روشن کر نے والے پاکستانی طلباہمارا سرمایہ ہیں :عمران علی چوہدری

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )قونصلیٹ بارسلونا میں گزشتہ روز “شانِ پاکستان” کانفرنس منعقد کی گئی جس کا مقصد سپین میں موجود پاکستانی طلبا اور پی ایچ ڈی سکالرز کو پاکستانی کمیونٹی رہنماوں اور کاروباری حضرات سے متعارف کروانا تھا۔قونصل جنرل عمران علی کی زیرصدارت میں منعقدہ اس تقریب میں سید ذولقرنین شاہ، ڈاکٹر ہماجمشید،محمد اقبال چوہدری ،طاہر رفیع ،حافظ عبدالرزاق صادق، عمیر ڈار ، جاوید الیاس قریشی ،آفتاب اشرف ،راجہ شفیق کیانی نے طلباسے گفتگو کی اور ان کے سوالات کے جواب دئیے۔

اس تقریب میں طلباکوکام کرنے کی قانونی اجازت نہ ملنا اور دیگر اہم معاملات پہ بات ہوئی ، قونصل جنرل اور کمیونٹی لیڈران نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ وہ ہر فورم پہ طلباکے مسائل کو اٹھائیں گے اور انکا حل تلاش کریں گے۔ قونصل جنرل نے کمیونٹی لیڈران سے درخواست کی کہ یہ طلبا پاکستان کا سرمایہ ہیں جو بیرونِ ملک اپنی قابلیت کا لوہا منوا کر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں ،ان کی رہنمائی اورہر ممکن مدد کی جائے۔پاک قونصلیٹ بارسلونا میں یہ کانفرنس “شانِ پاکستان” سیریز کی پہلی کڑی ہے اور ہر ماہ اس کاانعقاد ہو گا تاکہ پاکستانی طلبااور پی ایچ ڈی سکالرز کی رہنمائی کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں