محمد حفیط 18

سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت،محمد حفیط ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئے

54 / 100

سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت،محمد حفیط ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئے
لاہورقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ایک بار پھرسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کردی، انہوں نے کہا کہ ملک کا نام ڈبونے والوں کو دوبارہ عزت نہیں ملنی چاہیے۔

سٹی 42 کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور کے پروگرام میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی، نوجوان کھلاڑیوں کو پرفارم کرنا پڑیگا۔ کوچنگ سٹاف پرتنقید کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم انتظامیہ کیرئیر کی بہترین انتظامیہ ہے کچھ لوگ اپنی پرفارمنس کی ناکامی ان پر ڈال رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں